Loading
پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبر فیس 20 لاکھ روپے تک مقرر کردی گئی ہے۔
صوبائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ وہ گاڑی مالکان جو اس وقت اپنے پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبر حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ منظور شدہ رقم دے کر حاصل کر سکتے ہیں جس کی حد 20 لاکھ روپے تک ہے۔
جو رقم وصول کرنا طے پایا ہے اس کے مطابق 786 اور 110 رجسٹریشن نمبر حاصل کرنے والے کو 20 لاکھ ادا کرنے ہوں گے۔
تین ہندسوں والے 111 سے999 نو رجسٹریشن نمبروں کی پلیٹس فیس 10 لاکھ روپےفی نمبر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح تین عدسوں والے 100 سے 900 کی نو نمبر پلیٹس حاصل کرنے والوں سے پانچ لاکھ روپے فیس وصول کی جائے گی 001 سے 009 کے نو نمبر پلیٹس حاصل کرنے والوں کو بھی پانچ لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔
ان کے علاوہ باقی چوائس کے نمبروں کو حاصل کرنے کے لیے تین لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل