Wednesday, February 18, 2026
 

اسٹیل مل سے قیمتی دھات چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

 



ضلع ملیر پولیس نے ایسٹ زون میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے قیمتی دھات نکالنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔ دورانِ کارروائی ملزمان کے قبضے سے مشینری سے نکالے گئے 542 گرام چاندی اور تانبے کے قیمتی آلات برآمد کر لیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان مشینری سے قیمتی کنڈکٹر اور چاندی و تانبے کے آلات نکال کر فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کی شناخت ارشد اور سدھیر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل