Wednesday, February 18, 2026
 

ایران ٹرمپ کی کی بعض ’ریڈ لائنز‘ پر بات چیت کیلئے تیار نہیں، نائب امریکی صدر کا انکشاف

 



واشنگٹن: نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا کی اولین ترجیح یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور بعض پہلوؤں سے تعمیری رہا ہے۔ اپنے بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھی ہے، تاہم ایران ابھی تک صدر ٹرمپ کی مقرر کردہ بعض ’ریڈ لائنز‘ پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں۔ نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکا سفارتی عمل جاری رکھے گا، لیکن صدر ٹرمپ کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ کسی بھی وقت یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ سفارتکاری اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔ جے ڈی وینس نے امید ظاہر کی کہ معاملات اس نہج تک نہیں پہنچیں گے اور مذاکرات کے ذریعے ہی حل تلاش کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے ان ریڈ لائنز کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل