Wednesday, February 18, 2026
 

رمضان المبارک میں سندھ بھر کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

 



رمضان المبارک کے دوران سندھ بھر کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے اوقات کار کا اعلان کیا گیا۔ سنگل شفٹ اسکول صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کھلیں گے اور جمعہ کے روز سنگل شفٹ صبح 8 سے 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ڈبل شفٹ میں پہلی شفٹ میں صبح 7:30 سے 11:30 تک تدریسی عمل جاری رہے گا جبکہ ڈبل شفٹ میں دوسری شفٹ 11:45 سے 2:45 تک کھلے رہیں گے۔ تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر نئے اوقات لاگو ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل