Thursday, February 19, 2026
 

ون ڈیزل نے پریانکا چوپڑا کو نیلسن منڈیلا سے تشبیہ دیدی

 



ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے اپنی فلم ’دی بلف‘ کے پریمیئر پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کو نیلسن منڈیلا سے تشبیہ دے دی۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل لاس اینجلس میں اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ‘دی بلف‘ کے پریمیئر پر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔  یاد رہے کہ دونوں کا یومِ پیدائش ایک ہی دن ہے جس پر ہالی ووڈ اداکار نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اپنی بہترین ’برتھ ڈے ٹوئن‘ قرار دیا، یہاں تک کہ انہیں نیلسن منڈیلا سے بھی تشبیہ دے دی۔ Vin Diesel praising Priyanka Chopra, that's it, that's the post ????#TheBluff prime video february 25 pic.twitter.com/vgPa31uQ31 — NP LEGΛCY ???????? (@np_legacy) February 18, 2026 میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پریانکا بے حد باصلاحیت ہیں اور نیویارک اسکریننگ کے دوران انہوں نے میرے بچوں کے ساتھ بہت محبت سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا برتھ ڈے بھی ایک ہی ہے، جس دوسری شخصیت کا میں سوچ سکتا ہوں وہ عظیم نیلسن منڈیلا ہیں، ہم سب دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی دوران پروڈکشن کمپنی اے جی بی او نے مزاحیہ انداز میں جو روسو کو بھی ٹیگ کیا جن کا برتھ ڈے بھی 18 جولائی کو ہے۔ It's our right to get a little jealous of Priyanka Chopra Jonas & Nick Jonas at "The Bluff" premiere in LA. (????: Shutterstock) pic.twitter.com/izb0dgZ8yw — E! News (@enews) February 18, 2026 دوسری جانب پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس نے ایک بار پھر رومانوی انداز دکھایا اور ریڈ کارپٹ پر پریانکا کے گاؤن کی ٹرین ٹھیک کرنے میں مدد کرتے دکھائی دیے۔  واضح رہے کہ فلم کے پریمیئر میں ہالی ووڈ کے کئی بڑے ستارے شریک ہوئے، پریانکا نے کارل اربن، دیگر کاسٹ ممبران اور فلم کے ہدایتکار فرینک ای فلاورز کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل