Loading
بھارتی پنجاب میں ہونے والی ایک شادی میں ساڑھے 8 کروڑ روپے اڑائے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ٹارن تاراں میں ہونے والی شادی کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کے دوران ساڑھے 8 کروڑ روپے اڑائے گئے۔
وائرل ویڈیو میں دلہا اور ان کے رشتہ داروں کی جانب سے دلہن پر نقد رقم کی بارش کی جارہی ہے۔
A video of a Punjabi wedding is being circulated, claiming that ₹8.5 crore was showered. However, Nishan Singh, owner of DJ Majha Block, clarified that only four lakhs of rupees were gathered, and all the notes were of ₹10 denomination. He said that fake news is being spread.… pic.twitter.com/slGCw4HNUZ
— Akashdeep Thind (@thind_akashdeep) February 18, 2026
تقریب میں شامل مہمانوں میں بھارت میں مقیم خاندان کے افراد اور غیر ملکی (این آر آئی) دوست بھی شامل تھے جو ویلینٹائن ڈے پر شادی میں شریک ہونے کے لیے باہر سے آئے تھے۔
جس پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے باہر سے آنے والے دوستوں نے دلہن پر ڈالر برسائے اور مجموعی طور پر یہ رقم 8 کروڑ سے زائد تھی۔
تاہم، خاندان والوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ شادی کے دوران اڑائی گئی اصل رقم صرف 4 سے 5 لاکھ روپے تھے جس میں ڈالر بھی شامل تھے۔
A video circulating on social media claiming that the groom’s family showered the bride with ₹8.5 crore in cash at a Punjabi wedding is fake. The video is from Patti, Tarn Taran. According to the DJ, the total cash collected was around ₹4 lakh, including US dollars. pic.twitter.com/wFouLliAzu
— Gagandeep Singh (@Gagan4344) February 18, 2026
دلہے کے قریبی رشتہ داروں اور وہاں موجود ڈی جے نے کہا کہ یہ رقم بڑھا چڑھا کر بتائی گئی اور حقیقت میں یہ رقم 3 ساے 4 لاکھ روپے تھی جن میں زیادہ تر چھوٹے نوٹ تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ براہ کرم انٹرنیٹ پر دکھائی جانے والی ہر چیز پر یقین نہ کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل