Thursday, February 19, 2026
 

محمد شاہد نامی شخص کا سیالکوٹ اسٹالینز سے کوئی تعلق نہیں، حمزہ مجید

 



سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک حمزہ مجید کا کہنا ہے کہ محمد شاہد نامی شخص کا فرنچائز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حمزہ مجید نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مبینہ طور پر محمد شاہد نامی شخص کا فرنچائز یا اس کی انتظامی ٹیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کے مطابق اس معاملے پر کچھ ابتدائی نوعیت کی بات چیت ضرور ہوئی تھی، تاہم نہ تو پاکستان کرکٹ بورڈ یا پی ایس ایل کو کوئی ادائیگی کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کا باقاعدہ معاہدہ طے پایا۔ بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ انتظامیہ نے زور دے کر کہا کہ ویڈیو میں کیے گئے دعوؤں کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں اور اسے سیالکوٹ اسٹالینز کے نام سے جوڑنا درست نہیں ہے۔ سیالکوٹ اسٹالینز اور او زی گروپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وہ مکمل اعتماد اور استقامت کے ساتھ اپنے منصوبوں پر قائم ہیں۔ حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ ادارہ ہر معاملے میں شفافیت اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتا ہے اور آئندہ بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔ To clarify for everyone: the circulating video involving the so-called Muhammad Shahid has no connection to Sialkot Stallionz. While discussions were ongoing, no payments were made to PCB or PSL, and no agreement was ever signed. These allegations are false. As Sialkot… — Hamza Majeed (@MajeedHamz84164) February 18, 2026 واضح رہے کہ گزشتہ روز فرنچائز کے 76 فیصد شیئرز کے قانونی مالک ہونے کے دعویدار محمد شاہد نے الزام عائد کیا تھا کہ حمزہ مجید  فرنچائز کے شیئر بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو مزید شیئرز بیچنے کا حق نہیں ہے۔ محمد شاہد کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو معاملات سے آگاہ کر دیا ہے، میں اس عمل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔ آسٹریلیا میں مقیم بزنس مین محمد شاہد نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ وہ سیالکوٹ اسٹالینز کے 76 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل