Thursday, February 19, 2026
 

شوکت خانم اسپتال کا فنڈ ریزنگ این او سی منسوخ؟ حقیقت سامنے آگئی

 



سوشل میڈیا پر خبر گردش کررہی ہے کہ حال ہی میں اسلام آباد انتظامیہ نے شوکت خانم میموریل اسپتال کی فنڈ ریزنگ سرگرمی کے لیے جاری این او سی منسوخ کردیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب 15 فروری کو ایک سیاسی شخصیت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک نیوز گرافک شیئر کیا گیا۔ اس شیئر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کراچی میں شوکت خانم کے لیے منعقد ہونے والی فنڈ ریزنگ تقریب کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس پوسٹ کو مختصر وقت میں بڑی تعداد میں صارفین نے دیکھا، شیئر کیا اور اس پر تبصرے بھی کیے، جس کے بعد یہ خبر مزید پھیل گئی۔ This is called barbarism to cancel fund raising event for a project that every Pakistani is proud of Imran khan. At least keep politics out of such great philanthropist projects. pic.twitter.com/Jq73279hEs — Mohammad Zubair (@Real_MZubair) February 15, 2026 تاہم اسپتال کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ وائرل ہونے والی معلومات دراصل ایک پرانے واقعے سے متعلق ہیں۔ یہ معاملہ 29 دسمبر 2023 کا تھا، جب اسلام آباد میں کراچی اسپتال کے لیے منعقد کیے جانے والے ایک فنڈ ریزنگ گالا کا این او سی انتظامیہ نے واپس لے لیا تھا۔ اسپتال نے واضح کیا کہ اس واقعے کے بعد سے فنڈ جمع کرنے اور کراچی میں زیرِ تعمیر منصوبے پر کام بلا رکاوٹ جاری ہے اور اسپتال کی تکمیل دسمبر 2026 تک متوقع ہے۔ اسپتال کے ترجمان نے اس سلسلے میں اسلام آباد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس کا دسمبر 2023 کا سرکاری خط بھی شیئر کیا، جس میں اس وقت ہونے والی تقریب منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ قومی میڈیا اداروں نے بھی اُس وقت اس پیش رفت کی رپورٹنگ کی تھی۔ Clarification: The news on social media about the withdrawal of a No Objection Certificate (NOC) by the Islamabad administration is from December 2023. It relates to a fundraising gala dinner planned in Islamabad for December 29, 2023, in support of Shaukat Khanum Karachi. 1/2 pic.twitter.com/GzJhlZsswN — Shaukat Khanum (@SKMCH) February 15, 2026 فیکٹ چیک کے مطابق حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا جانے والا گرافک دراصل پرانی خبر پر مبنی ہے اور اسے موجودہ حالات سے جوڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، جس سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔ اسپتال انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مستند معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کیا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل