Thursday, February 19, 2026
 

کراچی: بغیر نمبر پلیٹ کی موبائل میں سوار سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ ڈکیتی، وزیر داخلہ کا سخت نوٹس

 



سرجانی ٹاؤن میں بغیر نمبر پلیٹ کی موبائل میں سوار سادہ لباس اہلکاروں کی مبینہ ڈکیتی اور سی آئی اے گارڈن میں شہریوں کو یرغمال بنانے اور رقم کے عوض رہائی کے واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سخت نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ نے ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی ویسٹ کو فوری طور پر جملہ تفصیلات سے آگاہ کرنے، فرض شناس ٹیم تشکیل دے کر معاملے کی جامع تحقیقات کرانے کی ہدایت کی۔ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں کسی طور بھی ناقابل برداشت ہیں۔ جرم کے مرتکب افسران و اہلکاروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تاجر سے لوٹی گئی اشیاء و مال قواعد و ضوابط کے مطابق واپس کیا جائے۔ انکوائری اور اس میں ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات بھی جلد فراہم کی جائیں اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے ناموں کی فہرست ارسال کی جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل