Thursday, February 19, 2026
 

خواجہ سعد رفیق دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

 



سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دل کی شریان میں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ 16 فروری کی شب انہیں اچانک دل کی تکلیف ہوئی، دِل کی دھڑکن معمول کی نسبت بہت تیز ہوگئی تھی۔ خواجہ سعد رفیق کے مطابق دل کی تکلیف کے باعث انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جانا پڑا جہاں ڈاکٹر صاحبان نے انجیو پلاسٹی کر کے ایک اسٹنٹ ڈال دیا ہے۔ 16 فروری کی شب مجھے اچانک دل کی تکلیف لاحق ھوئ، دِل کی دھڑکن معمول کی نسبت بہت تیز ھو گىئ تھی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جانا پڑا ۔ ڈاکٹر صاحبان نے انجیو پلاسٹی کر کے ایک سٹنٹ ڈالدیا ھے میں اب ھسپتال سے ڈسچارج ھو چکا ھوں اور خیریت سے ھوں- دوست احباب اور کرم فرما پریشان… pic.twitter.com/qZSsL6Gdkc — Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 18, 2026 ڈاکٹرز نے سابق وزیر کو اب اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ وہ اب خیریت سے ہیں، دوست احباب اور کرم فرما پریشان نہ ہوں۔ دعاؤں اور نیک تمناؤں کیلئے تمام احباب کا شکریہ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل