Thursday, February 19, 2026
 

ٹی 20 ورلڈکپ، افغانستان نے کینیڈا کو شکست دے دی

 



افغانستان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے 39ویں میچ میں کینیڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 82 رنز سے شکست دے دی ۔ بھارت کے شہر چینائی مین کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کی اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 200 رنز بنائے۔ ابراہیم زردان 95 اور صدیق اللہ 44 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ 201 رنز کے تعاقب میں کینیڈا کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز تک محدود رہی۔ انگلینڈ کی جانب سے ہرش ٹھاکر 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کپتان دلپریت باجوہ نے 13 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے چار، راشد خان نے 2 جبکہ مجیب الرحمان اور عظمت اللہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل