Sunday, February 22, 2026
 

بلوچستان کی ہونہار طالبہ نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

 



پاکستان کی بیٹیاں زندگی کے ہرشعبے میں وطن کا نام روشن کررہی ہیں، ایسی ہی ایک شاندار کامیابی بلوچستان کی تیرہ سالہ ہونہار طالبہ ارپانگہ بریال نے عالمی سطح پر اپنے نام کی ہے۔ ارپانگہ بریال نے امریکا میں منعقدہ عالمی کوپرنیکس اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ ارپانگہ بریال مستقبل میں ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ ارپانگہ بریال کا کہنا تھا کہ کامیابی پر اپنے وطن کا قومی پرچم تھامے جذباتی منظر لفظوں میں سمیٹنا ممکن نہیں۔ ارپانگہ بریال کے والد غالب بریالی نے حوصلہ افزائی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی خواتین کی مختلف شعبوں میں کامیابیاں اس بات کی ثبوت ہیں کہ یہ بے پناہ خداد صلاحیتوں کی حامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل