Sunday, February 22, 2026
 

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج دو اہم مقابلے ہوں گے

 



آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج دو اہم مقابلے منعقد ہوں گے۔ پہلا میچ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ دوسرے مقابلے میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، یہ میچ شام ساڑھے چھ بجے احمد آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس مرحلے کا پہلا مقابلہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونا تھا تاہم بارش کے باعث میچ ممکن نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف لازمی کامیابی درکار ہے۔ اگر پاکستان ایک میچ جیتتا ہے اور ایک میں شکست کا سامنا کرتا ہے تو کوالیفکیشن کا فیصلہ دیگر نتائج پر منحصر ہوگا، جبکہ دونوں میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان براہِ راست سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل