Sunday, February 22, 2026
 

ہنگامی حالات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں اسکاٶٹس کا کردار ناگزیر ہے, صدر مملکت

 



صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس  ایسوسی ایشن کے پانچ لاکھ سے زائد اسکاٶٹس کو مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسکاٶٹنگ نوجوانوں کی جسمانی، ذہنی اور روحانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ نوجوان کردار سازی پر توجہ دیں۔ صدر زرداری نے مزید کہا کہ اسکاٶٹس کو گرین اور موسمیاتی لحاظ سے محفوظ پاکستان کیلئے متحرک ہونا چاہئیے۔ منشیات سے پاک اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار قوم کی تشکیل اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں اسکاٶٹس کا کردار ناگزیر ہے۔ پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں اسکاٶٹس کی فعال شمولیت  ضروری ہے، قائد اعظم نے اسکاٶٹنگ کو نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے اہم قرار دیا تھا۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن عالمی سطح پر مزید مؤثر کردار ادا کرے گی۔ اسکاٶٹس قوم کی تعمیر میں مؤثر محرک ثابت ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل