Loading
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل لاہور قلندر نے اہم جنوبی افریقی کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔
لاہور قلندرز نے جنوبی افریقی وِکٹ کیپر بیٹر رُوبن ہیرمن کو براہِ راست سائن کیا۔ قلندرز نے اسے باضابطہ طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گلووز ہاتھ میں، بیٹ تیار، جنوبی افریقی رُوبن ہیرمن لاہور قلندرز کے لیے براہِ راست سائن کیے جاتے ہیں۔
View this post on Instagram
رُوبن ہیرمن 29 سال کے ہیں اورسات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کرچکے ہیں جن میں انہوں نے 153 رنز بنائے ہیں اور ایک نصف سنچری بھی اسکور کی ہے۔
ڈومیسٹک اور فرنچائز لیول پر بھی ہیرمن کا تجربہ قابلِ ذکر ہے، ٹی ٹوئنٹی 65 میچوں میں انہوں نے مجموعی طور پر 1,497 رنز بنائے ہیں، جن میں ایک سنچری اور آٹھ نصف سنچریاں شامل ہیں۔
انہوں نے جنوبی افریقا کی SA20 لیگ میں پیرل رویالز کے لیے بھی کھیلا ہے،جہاں انہوں نے 21 میچوں میں 559 رنز بنائے۔
پی ایس ایل 11 26مارچ سے 3 مئی تک منعقد ہو رہا ہے اور ہیرمن کا شامل ہونا قلندرز کے بیٹنگ آرڈر کو مزید مضبوط بنائے گا۔
لاہور قلندرز کی فائنل ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، ممتازور رحمان، فخر زمان اور دیگر کے ساتھ رُوبن ہیرمن بھی شامل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل