Loading
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر اٹلی پہنچ گئے جہاں وہ تین ممالک کے وزرائے داخلہ سے ملاقات کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تین ممالک اٹلی، یونان اور سپین کے وزرائے داخلہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔
اٹلی، یونان اور اسپین کے وزرائے داخلہ غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے پاکستانی وزارت داخلہ کی کوششوں کا اعتراف کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب پولیس آفیسر وزراء داخلہ کو پنجاب گورنمنٹ کے پولیس خدمت مرکز گلوبل کے بارے میں بریفنگ دیں گے جس کی یورپ بھر میں پذیرائی ہو رہی ہے۔
وزائے داخلہ کی ملاقات میں دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل