Monday, February 23, 2026
 

اقوام متحدہ کی جعلی پناہ گزینی درخواست پر کمبوڈیا جانے والے دو مسافر جناح ایئرپورٹ پر آف لوڈ

 



وفاقی تحقیقاتی ادارہ امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ اور ویزا کے ساتھ کمبوڈیا جانے والے دو مسافروں کو مشکوک دستاویزات پر آف لوڈ کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافر سنل گل کے موبائل فون کی جانچ کے دوران متعدد دستاویزات برآمد ہوئیں، جن میں اقوام متحدہ کے نام پناہ گزینی کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔ برآمد شدہ دستاویزات میں کاپاکس وکٹر آئی ایم سیموئل کے نام سے متعلق کاغذات بھی موجود تھے، جن کا مقصد بیرون ملک پناہ حاصل کرنا بتایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں سنل گل نے مؤقف اختیار کیا کہ وکٹر سیموئل پناہ گزینی کے معاملات میں اس کی مدد کر رہا تھا، جبکہ وکٹر سیموئل نے دستاویزات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ میں پناہ کے لیے استعمال کی گئی تھیں۔ ایف آئی اے کے مطابق واقعے سے مشکوک غلط بیانی اور غیر قانونی ہجرت کی ممکنہ معاونت کا انکشاف ہوا ہے۔ دونوں مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل