Loading
سندھ کابینہ نے ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو کے لیے اختیارات منظور کر لیے۔
وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، مشیران، معاون خصوصی اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔
صوبائی کابینہ اجلاس میں پرائس کنٹرول کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی مجسٹریٹ اختیارات تفویض کیے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سخت پرائس کنٹرول کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کر دی۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ماہ رمضان میں مہنگائی برداشت نہیں کریں گے، عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں۔
چیف سیکریٹری سندھ نے آگاہ کیا کہ رمضان المبارک میں مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 870 دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت فوری جرمانہ اور کارروائی کے اختیارات دے دیے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔
سندھ کابینہ نے ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری سے پرائس کنٹرول مؤثر بنانے کا عزم کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے، سخت نگرانی جاری رکھی گی، ماہ رمضان میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل