Loading
بھارت میں پےدرپے طیاروں کے گرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس میں حال ہی میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں ایک ائیر ایمبولنس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
یہ چھوٹا بیچ کرافٹ سی90 ایئر ایمبولنس طیارہ رانچی سے نئی دہلی جا رہا تھا جب وہ چترا کے قریب جنگلی علاقے میں گر گیا۔
طیارے میں 7 افراد سوار تھے جن میں ایک مریض، ایک ڈاکٹر، ایک پیرامیڈک، دو معاون عملے اور دو پائلٹس شامل تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد تمام 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل