Loading
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں رہے گا یا نہیں، فیصلہ آج انگلینڈ کیخلاف میچ میں ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ آج سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں پالیکیلے میں مدمقابل آئیں گے۔
پاکستان کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کیخلاف بارش کی نظر ہوگیا تھا جس کے بعد اب پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔
دوسری جانب انگلش اپنے ٹیم سپر ایٹ کے پہلے میچ میں میزبان سری لنکا کو شکست دے کر 2 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان ایک ایک پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
پاکستان ٹیم کی آج شکست کی صورت میں سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کی صورتحال اختیار کرجائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل