Tuesday, February 24, 2026
 

وفاقی آئینی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے، وکلا سپریم کورٹ سے پہلے یہاں پیش ہوں، جج کے ریمارکس

 



آئینی عدالت کے بجائے سپریم کورٹ میں وکیل کی  حاضری پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے آئینی عدالت برہم ہو گئی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ وفاقی آئینی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے، یہ طریقہ ٹھیک نہیں کہ وکیل یہاں کی بجائے سپریم کورٹ میں پیش ہو۔ جسٹس حسن رضوی نے ہدایت کی کہ وکلاء حضرات پہلے آئینی عدالت میں پیش ہوں، آئندہ وکیل پیش نہ ہوا تو مقدمہ خارج کر دیا جائے گا۔ جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پراپرٹی کیس میں ریمارکس دیے۔ کیس پراپرٹی تنازعہ سے متعلق تھا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے ایڈووکیٹ نور اعوان کی غیر حاضری پر ریمارکس دیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل