Tuesday, February 24, 2026
 

سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ

 



عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 172ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 400روپے کے اضافے سے 5لاکھ 39ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915روپے  بڑھ کر 4لاکھ 62ہزار 930روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرھ، فی تولہ چاندی کی قیمت 192 روپے کے اضافے سے 9ہزار 286 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 165روپے کے اضافے سے 7ہزار 961روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل