Tuesday, February 24, 2026
 

لاہور میں نایاب بندروں کی آن لائن خرید و فروخت کی ویڈیوز وائرل

 



پابندی کے باوجود نایاب اور غیر ملکی جنگلی جانوروں کی آن لائن خرید و فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں مِرموزیٹ بندر فروخت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔  ذرائع کے مطابق یہ ننھے سائز کے بندر اصل میں برازیل اور جنوبی امریکا کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں جنہیں اسمگل کرکے پاکستان لایا جاتا ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے راستے بھی ایسے جانور ملک میں داخل کیے جاتے رہے ہیں۔ مزید یہ کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان جانوروں کی ملک کے تمام بڑے شہروں تک سپلائی کی یقین دہانی بھی کروائی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نایاب اور تحفظ شدہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل