Loading
نارتھ ناظم آباد کے رہائشی اپارٹمنٹ میں گیس لیکیج کے خوفناک دھماکے میں جھلس کر شدید زخمی ہونے والی بزرگ خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق متوفیہ بزرگ خاتون 65 سالہ تسنیم گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کو نارتھ ناظم آباد بلاک ای کے رہائشی اپارٹمنٹس میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ممکنہ طور پر گھر میں گیس کا چولہا کھلا رہ گیا تھا اور اچانک گیس آنے سے فلیٹ میں گیس بھر گئی جس نے دھماکے کی شکل اختیار کرلی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل