Wednesday, February 25, 2026
 

مظلوم فلسطینیوں کیخلاف ظالم و جابر ایک ہوگئے؛ مودی سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے

 



بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے دیرینہ دوست نیتن یاہو سے ملنے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا استقبال اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ پر ہم منصب نیتن یاہو نے کیا۔ مودی کے استقبال کے لیے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ہمراہ ان کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوجی بینڈ کی دھنیں بجتی رہیں، اسرائیل کا قومی ترانہ بجایا گیا اور نیتن یاہو نے مودی سے مخاطب ہو کر کہا کہ خوش آمدید، میرے دوست۔ بعد ازاں بھارتی وزیراعظم یروشلم روانہ ہوں گے جہاں وہ کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمان) سے خطاب کریں گے۔ اس دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، تجارت اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، تجارتی اور معاشی معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ مودی نے غزہ پر اسرائیلی بمباری اور جارحیت کے خلاف کبھی آواز بلند نہیں کی بلکہ درپردہ صیہونی ریاست کی مدد کی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل