Loading
نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی نے قوالی کی ایک روح پرور محفل میں شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ظہران ممدانی اپنی اہلیہ راما دواجی کے ہمراہ نیویارک میں منعقدہ قوالی کی محفل میں نہایت خوشگوار و قلبی سکون کے عالم میں موجود ہیں۔
محفل کے دوران وہ نہ صرف قوالیوں کو توجہ اور انہماک سے سن رہے ہیں بلکہ وجدانی کیفیت میں تالیاں بجاتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ جس سے ان کی قوالی سے لگاؤ اور پسندیدگی کا اظہار بھی ہوتا ہے۔
قوالی کی اس تقریب میں ظہران ممدانی کے ساتھ دیگر مذاہب کے ماننے والے اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی جس سے مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور روحانی وابستگی کی خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
Zohran Mamdani with his wife attended a Qawwali of Saami Brothers, who are from Pakistani family & on a Qawwali tour in NY. pic.twitter.com/XHEmyrvOzR
— Taimoor Zaman (@taimoor_ze) February 24, 2026
خیال رہے کہ قوالی برصغیر کی صوفیانہ روایت کی ایک علامت ہے جو محبت، امن اور انسانیت کا پیغام دیتی ہے۔
ایک اہم عوامی شخصیت کی ایسی محفل میں شرکت مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان احترام اور قربت کو ظاہر کرتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو دلوں کو جوڑنے والا لمحہ اور مذہبی ہم آہنگی کی عملی تصویر قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ظہران ممدانی کی ایک ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں وہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ افطاری میں شریک نظر آئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل