Wednesday, February 25, 2026
 

کراچی، لانڈھی میں قائم فیکٹری میں آتشزدگی

 



شہر قائد کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب واقع پاپڑ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ عینی شاہد کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ مغرب کی اذانوں کے عین وقت پیش آیا جس کے بعد اندر موجود لوگ باہر آگئے، حادثے کے بعد ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا جبکہ پانی کی قلت کے باعث واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کرلی۔ سی ای او احمد علی صدیقی کی ہدایت پر لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اس کے علاوہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے فوری طور پر واٹر ٹینکرز جائے وقوعہ پر روانہ کردیے گئے۔ ترجمان واٹربورڈ نے بتایا کہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل ریسکیو حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، فوکل پرسن سی ای او برائے ہائیڈرنٹس سیل آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور آگ پر قابو پانے کیلیے بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری ہے۔ فائر اسٹیشن کورنگی ظفر خان نے بتایا کہ یہ فیکٹری پاپڑ بنانے کی تھی، آگ بجھانے کیلیے آپریشن میں 6 فائر ٹینڈر حصہ لے رہے ہیں، بیرونی حصے پر قابو پالیا گیا تاہم اب بھی آگ کے شعلے باقی ہیں اور اس کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں آئل ، پلاسٹک، گتا  اور دیگر چیزیں ہیں، پوری کوشش ہے کہ جلد سے جلد آگ پر مکمل قابو پایا جائے، 7 بجے آگ لگی اور ابھی ہم نے آگ کو پھیلنے سے روک لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ اندر موجود ملازمین پہلے ہی باہر نکل گئے تھے۔  واٹر کارپوریشن کی طرف سے ٹینکرز کی بروقت فراہمی جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل