Wednesday, February 25, 2026
 

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کیلیے پاکستانی ٹیم نے مصر میں مشقوں کا آغاز کردیا 

 



ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کے لیے پاکستانی  ٹیم نے مصر میں مشقوں کا آغاز کردیا۔ مصر کے شہر اسماعیلیہ میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید کی نگرانی میں دو گھنٹے کے سیشن میں کھلاڑیوں نے جم کر ٹریننگ کی۔کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اورسکل ورک کی خامیوں کو دور کرنے پر خصوصی توجہ دی۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ  میں پہلا میچ یکم مارچ کو چین کے خلاف کھیلے گی۔2 مارچ کو پاکستان ٹیم کا سامنا ملائشیا سے ہوگا جبکہ 4 مارچ کواہم میچ آسٹریا کے خلاف کھیلے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل