Wednesday, February 25, 2026
 

آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

 



 کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اگست تک ڈارون میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 22 سے 26 اگست تک مکائے میں ہوگا، ڈارون میں 2004 کے بعد پہلی بار ٹیسٹ میچ ہونے جا رہا ہے اور مکائے میں بھی پہلی بار ٹیسٹ میچ کا انعقاد ہو گا۔ Test cricket returns up north ???? pic.twitter.com/72PMs0NdEf — Cricket Australia (@CricketAus) February 25, 2026 گزشتہ بار بنگلا دیش نے 2017 میں ڈھاکا میں آسٹریلیا کو شکست دے کر اپنی پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کی تھی اور اب بنگلا دیش 2003 کے بعد پہلی بار آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل