Wednesday, February 25, 2026
 

عماد وسیم کے بعد ایک اور نامور سابق کرکٹر نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا

 



پاکستانی کرکٹر عماد وسیم نے حال ہی میں دوسری شادی کی اور ان کی شادی کے بعد ایک اور نامور سابق کرکٹر نے بھی دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔  پاکستان کے نامور سابق کرکٹر عبدالرزاق نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں اپنی اہلیہ عائشہ رزاق کے ہمراہ شرکت کی اور دونوں نے کھل کر طنزو مزاح سے بھرپور گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران عائشہ نے بتایا کہ چونکہ رزاق کرکٹ اور دیگر ذمہ داریوں میں مصروف رہتے ہیں، اس لیے زیادہ تر گھر کے کام اور بچوں سے متعلق امور میں خود ہی سنبھالتی ہوں۔ جس کے جواب میں سابق کرکٹر نے شو کے دوران مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں اپنی اہلیہ سے یہی کہتا ہوں کہ آپ اتنا سب کچھ سنبھالتی ہیں اگر میں دوسری شادی کر لوں گا تو گھر کے کاموں میں آپ کا ہاتھ بٹ جائے گا۔ سابق کرکٹر نے مذاق کے طور پر جب اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کی تو اس پر میزبان نے سوال کیا کہ عماد وسیم کے بعد آپ کے اندر دوسری شادی کی خواہش کیوں جاگ رہی ہے؟ اس موقع پر میزبان نے مزید کہا کہ کسی بھی شعبے کی کوئی نامور شخصیت دوسری شادی کرلے تو آدمی فوراً شیر ہوجاتے ہیں، جس پر عبدالرزاق نے جواب دیا کہ ہر شخص کی اپنی زندگی ہے اور وہ اپنے فیصلے خود کرتے ہیں، اس بارے میں دوسروں کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل