Sunday, March 01, 2026
 

متحدہ عرب امارات کا ایران میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

 



متحدہ عرب امارات نے ایرانی حملوں کے بعد تہران سے سفیر کو واپس بلالیا اور سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی ڈائریکٹر اسٹریٹجک کمیونیکیشنز عفرا الھاملی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ‘متحدہ عرب امارات ایرانی میزائل حملوں کی مذمت کرتا ہے اور تہران میں سفارت خانہ بند کرنے، سفیر اور سفارتی مشن کی دستبرداری کا اعلان کرتا ہے’۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ ایران کے میزائل حملوں میں متحدہ عرب امارات کی سرزمین کو نشانہ بنایا گیا، جس کے جواب میں تہران میں سفارت خانہ بند کرنے اور تمام سفارتی عملے کو واپس بلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری مقامات، بشمول رہائشی علاقے، ہوئی اڈے، بندرگاہیں اور عوامی خدمات کے مقامات کے خلاف ان بدترین حملوں سے بے گناہ شہریوں کو بدترین خطرات سے دوچار کیا گیا، غیرذمہ دارانہ کشیدگی اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی واضح خلاف ورزی کی گئی۔ عفرا الھاملی نے کہا کہ امور وزارت خارجہ نے توثیق کی ہے کہ یہ فیصلہ اس بات کی عکاسی ہے کہ متحدہ عرب امارات سلامتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی جارحیت کے خلاف پرعزم اور غیرمتزلزل عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ دشمنی اور اشتعال انگیز طرز عمل کے پیش نظر کیا گیا ہے، جو کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو روندتا ہے اور خطے کو انتہائی خطرناک جانب دھکیل رہا ہے، جس سے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے ساتھ ساتھ توانائی کے تحفظ اور عالمی معیشت کے استحکام کو بھی خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔ UAE Announces Closure of Embassy in Tehran and Withdrawal of Ambassador and Diplomatic Mission, Condemns Iranian Missile Attacks The United Arab Emirates has announced the closure of its Embassy in Tehran and the withdrawal of its Ambassador to the Islamic Republic of Iran,… — Afra Al Hameli (@AfraMalHameli) March 1, 2026 خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران نے متحدہ عرب امارات سمیت ان تمام خلیجی ممالک پر میزائل حملے کیے تھے جہاں امریکی فوجی بیسز موجود ہیں۔ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، وزیردفاع عزیز ناصرزادہ اور آرمی چیف عبدالرحیم موسوی سمیت کئی اہم شخصیات شہید ہوگئی ہیں جبکہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ان حملوں کا بدلہ لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل