Loading
مرکزی قیادت کی شہادت کے بعد ایران نے عبوری قیادت کیلئے تین رکنی کونسل قائم کردی۔
ایرانی ریاستی ٹی وی نے علی شمخانی اور پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق کر دی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر، چیف جسٹس اور نگہبان کونسل کے ایک فقیہ پر مشتمل عبوری کونسل تمام قیادت کے فرائض سنبھالے گی، یہ فیصلہ سپریم لیڈر کا عہدہ خالی یا غیر فعال ہونے کی صورت میں آئینی ضابطے کے تحت کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عبوری کونسل عبوری مدت میں تمام ذمہ داریاں انجام دے گی جبکہ سپریم لیڈر کے انتخاب تک فوراً عمل کیا جائے گا، ایسا کونسل نظام ایران کے آئین میں درج ہے جس میں صدر، عدلیہ کے سربراہ اور نگہبان کونسل کا منتخب فقیہ شامل ہوتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل