Sunday, March 01, 2026
 

آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کیلئے سوگوار دن ہے، محسن نقوی

 



وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کے لیے سوگوار دن ہے۔ ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر ہر پاکستانی ایرانیوں کی طرح غم سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، شہری قانون ہاتھ میں نہ لیں، احتجاج پُرامن انداز میں ریکارڈ کروائیں۔ وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نے نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کو غمزدہ کردیا ہے۔ پاکستان کے عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں  کے ساتھ پورے خلوص کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ دکھ ہمارا مشترکہ دکھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کے بجائے اپنے جذبات کا اظہار پرامن طریقے سے کریں۔ ریاست ہر ایک کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ ہم ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں۔ انشاء اللہ یہ غم بھی مشترکہ جدوجہد سے دور ہوگا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل