Loading
ایران میں جنگ کی صورتحال کے باعث پھنسے پاکستانیوں کی تفتان بارڈر پر آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک طلبہ سمیت 70 سے زائد پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے۔
ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق 25 سے زائد طلباء و طالبات تفتان پہنچ چکے ہیں، تفتان بارڈر پر ایران سے آنے والی تمام طلباء طالبات کے لیے پاکستان ہاوس میں بندوبست مکمل کر لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری صورتحال کے پیش نظر وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کی باحفاظت وطن واپسی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ سرحدی مقامات پر امیگریشن حکام 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں تاکہ آمد و رفت کا عمل موٴثر اور منظم بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ بارڈر سے ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ واپس آنے والے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات اور ضروری معاونت فراہم کی جائے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اب تک 70 سے زائد پاکستانی شہری ایران سے واپس اپنے وطن پہنچ چکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل