Loading
پشاور ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کے خلاف منظور پشتین کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔
جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے 62 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق عدالت نے پی ٹی ایم پر پابندی کے خلاف درخواست خارج کر دیں، پی ٹی ایم پر پابندی کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی، وفاقی حکومت نے قانون اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق اقدام کیا۔
فیصلے کے مطابق درخواست گزاروں کو فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی کا حق حاصل ہے، نظرِ ثانی کمیٹی سے رجوع کیے بغیر براہِ راست ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرنا ناقابلِ سماعت ہے۔
ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اٹارنی جنرل آفس نے پابندی کے وجوہات سے متعلق سیل بند لفافہ عدالت میں جمع کروایا تھا۔
عدالت نے سیل بند لفافے کا جائزہ لینے کے بعد اسے واپس کر دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل