Monday, March 02, 2026
 

خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر فضائی حدود سے متعلق اہم فیصلہ

 



خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر فضائی حدود سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا جب کہ  پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے روٹس کو مختلف اوقات میں مختلف  بند کرنے کا فیصلہ نوٹم جاری کردیا۔ ممکنہ طور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی مشقوں کے باعث کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز کو کمرشل پروازوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے یہ فضائی روٹ 3 مارچ سے 31 مارچ تک صبح 9 تا سہ پہر 3 بجے کے درمیان بند رہیں گے  اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود مہیا نہیں ہوگی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل