Monday, March 02, 2026
 

اسٹار بیٹر بابراعظم کا ہمشکل نوجوان راتوں رات مشہور، ویڈیو وائرل

 



جنوبی پنجاب کا غریب مزدور محمد عمران اسٹار بیٹر بابراعظم کا ہمشکل راتوں رات مشہور ہوگیا۔ عمران کے دوستوں نے سوشل میڈیا پر اسکی ویڈیو اَپ لوڈ کی جس پر وہ راتوں رات ہی مشہور ہوگیا۔ عمران اپنے گاؤں سے محنت مزدور کرنے نکلا تھا۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں محمد عمران کا کہنا تھا گاؤں والے کہتے تھے کہ بابراعظم کی شکل کے لگتے ہو لیکن میں مانتا نہیں تھا۔ نوجوان نے بتایا کہ جب سے لاہور آیا ہوں تب سے گاؤں والی یاد آتی ہے کہ وہ ٹھیک ہی کہتے تھے۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں جب بابراعظم کو ڈراپ کیا گیا تو عمران افسردہ ہوگیا۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ میری پہچان بابر بھائی سے ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل