Monday, March 02, 2026
 

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملے کا دعویٰ

 



تہران : ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے جس میں نیتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر ٹومر بار کی قیام گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی آر جی سی نے اپنے سرکاری خبر رساں ادارے ’’سپاہ نیوز‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ یہ سرپرائز حملے مقامی طور پر تیار کردہ خیبرشکن بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کیے گئے، نیتن یاہو کی قسمت نامعلوم ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔ Iran's IRGC claims attacks on Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu's office. pic.twitter.com/qA6JFRkFlB — China Xinhua News (@XHNews) March 2, 2026 واضح رہے کہ خیبر شکن میزائل کی رونمائی اور آزمائشی لانچ مئی 2023ء میں کی گئی تھی، اس کی مارنے کی صلاحیت دو ہزار کلومیٹر ہے اور یہ 1,500 کلوگرام وزنی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل