Monday, March 02, 2026
 

پاکستانی امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب دبئی میں پھنس گئے

 



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل میں شامل امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب دبئی میں پھنس گئے۔ پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر امپائرز کا ورلڈ کپ سفر بھی ختم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں امپائرز سری لنکا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز سپر وائز کر رہے تھے۔ پاکستانی امپائرز کو آئی سی سی نے بھارت میں میچوں کیلئے مقرر ہی نہیں کیا تھا۔ آئی سی سی کی ٹکٹوں پر ایمریٹس ائر لائن سے دبئی پہنچے تو خطے میں جنگ نے کشیدگی پیدا کر دی۔لا تعداد مسافروں کے ساتھ احسن رضا اور آصف یعقوب بھی دبئی میں پاکستان کی اڑان کے لیے منتظر ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل