Loading
آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ 79 سالہ منصوره خجستہ باقرزاده نے بھی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق منصوره خجسته باقرزاده کو اسی حملے میں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس میں ان کے شوہر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے تھے۔
انھیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔ آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ عمومی طور پر عوامی مقامات میں کم آتی تھیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل حملے میں خامنہ ای کے خاندان کے دیگر افراد بھی شہید ہوگئے جن میں ایک بیٹی، داماد اور ایک پوتا بھی شامل ہے۔
آیت اللہ خامہ ای کی اہلیہ منصوره خجست باقرزاده 1947 میں ایران کے مذہبی شہر مشہد میں ایک مذہبی اور بااثر خاندان میں پیدا ہوئیں۔
ان کے والد ایک معروف تاجر تھے جبکہ ان کے بھائی حسن باقرزاده ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے نائب سربراہ بھی رہ چکے تھے۔
منصورہ خجستہ باقرزادہ کی 1965 میں آیت اللہ علی خامنہ ای سے شادی ہوئی تھی اور ان چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل