Monday, March 02, 2026
 

کراچی اور لاہور پروازوں کے روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ

 



پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر پی اے اے حکام نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے روٹس کو مختلف اوقات میں مختلف  بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ممکنہ طور پر یہ اقدام داخلی سطح پر تکنیکی اور ناگزیر صورتحال کے سبب کیا گیا ہے، اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے فضائی روٹ 3 تا 31 مارچ صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے کے درمیان بند رہیں گے، اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود مہیا نہیں ہوگی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے مذکورہ معاملے پرنوٹم جاری کردیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل