Loading
پاک افغان کشیدگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے 5 مارچ سے شروع ہونے والا قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پنڈی منتقل کردیا ہے، پشاور کو صرف سیمی فائنل اور فائنل کی میزبانی ملے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی دی تھی جس کا شیڈول جاری کیا گیا تھا اور عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے تھے۔
لیکن گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹورنامنٹ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کے میچز 5 مارچ سے 14 مارچ تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے، 16 مارچ کو دو سیمی فائنل اور 17 مارچ کو فائنل پشاور میں ہوگا۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا کہ ٹورنامنٹ کے میچز پشاور سے منتقل کرنے کی کیا وجہ ہے، تاہم ذرائع نے بتایا کہ پاک افغان کشیدگی کی وجہ سے سیکیورٹی کے باعث میچز منتقل کیے گئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل