Loading
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے امریکی ویزا فراڈ کیس میں ملوث مرکزی ملزم الشیخ السید سیف الدین عارفی عرف عثمان گیلانی پیر کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ امریکن ایمبیسی کی جانب سے اطلاع کی روشنی میں درج کیاگیا تھا۔
جس کے بعد انکشاف ہوا تھا کہ ملزم نے متعدد ویزا درخواست گزاروں کو جعلی دستاویزات کے ذریعے امریکہ بھجوانے کی کوشش کی ۔ملزم اور اس کے ساتھیوں نے درخواست گزاروں کو امریکہ میں منعقدہ مبینہ “Festival of Sufi Wisdom” میں شرکت کے نام پر جعلی دعوت نامے، وزارتِ خارجہ کے جعلی خطوط اور دیگر دستاویزات فراہم کیں۔
حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے سادہ لوح شہریوں کو وزٹ ویزا دلوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے۔ اور متاثرین سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے وصول کیے گئے جبکہ بعض سے 45 سے 70 لاکھ روپے تک کے معاہدے طے کیے گئے۔
ملزم خود کو بااثر شخصیت، پیر آف گولڑہ شریف کا قریبی عزیز اور سرکاری ملازم ظاہر کر کے بھی لوگوں کو دھوکہ دیتا رہا تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم نے سال 2023 اور 2024 میں 12،12 افراد پر مشتمل دو گروپس بیرونِ ملک بھجوانے کا دعویٰ کیا۔
اور دیگر ایجنٹس کے ساتھ ملی بھگت سے جعلی ڈی ایس-160 فارم، دعوت نامے اور انٹرویو کی تیاری کروانے میں بھی ملوث رہاملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف پریوینشن آف اسمگلنگ آف مائیگرنٹس ایکٹ 2018 کی دفعات 3، 4، 7 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 420 اور 468 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
جس سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور دیگر سہولت کاروں کے کردار کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا کہ تھاکہ انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی شہری غیر رجسٹرڈ یا مشکوک ایجنٹس سے رابطہ کرنے سے گریز کریں ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل