Monday, March 02, 2026
 

ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد

 



انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کی جانب سے  صحت جرم سے انکار پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزم جاوید اور گل نساء کو پیش کیا۔ عدالت نے ملزم جاوید اور گل نساء پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ ملزمام کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 17 مارچ کو طلب کرلیا۔ مقدمے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر بشیر زیب، رحمان گل اور سراج عرف دانش مفرور ہیں۔ عدالت کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور دیگر مفرور ملزمان کا مقدمہ علیحدہ کرچکی ہے۔ مفرور ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل