Monday, March 02, 2026
 

کویت میں متعدد امریکی جنگی طیارے تباہ ہوئے، وزارت دفاع کی تصدیق

 



کویت سٹی: کویت کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ پیر کی صبح ملک میں متعدد امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ ہو گئے۔ وزارت دفاع کے مطابق حادثات میں طیاروں کے عملے کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا اور تمام اہلکاروں کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کویت اپنے امریکی اتحادی کے ساتھ مل کر طیارے گرنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہا ہے اور واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ روز کویت میں واقع علی السلیم ایئربیس کے قریب ایک F-15 Eagle لڑاکا طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا تھا۔ واقعے کے بعد خطے میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ حکام نے عوام کو افواہوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل