Monday, March 02, 2026
 

بھارت، افغان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار

 



بھارتی کرکٹ بورڈ افغانستان پر مہربان ہوگیا، بی سی سی آئی رواں سال جون میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹیسٹ میچ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2025-27 کا حصہ نہیں ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ 6 جون کو چندی گڑھ میں ہوگا جبکہ بھارتی ٹیم افغانستان کے ساتھ تین ون ڈے میچز دھرم شالہ، لکھنو اور چنائی میں کھیلے گی۔ یہ بھارت اور افغانستان کے درمیان پہلی دو طرفہ ون ڈے سیریز ہوگی، کیونکہ اس سے قبل دونوں ٹیمیں اس فارمیٹ میں صرف ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں ہی آمنے سامنے آئی ہیں۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان آخری بار 2018 میں ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا جس میں بھارتی ٹیم نے ایک اننگ اور 262 رنز سے فتح اپنے نام کی تھی۔   واضح رہے کہ دونوں کے درمیان سیریز آئی پی ایل کے اختتام کے 6 روز بعد شروع ہوگی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل