Monday, March 02, 2026
 

پاکستانی عوام کا ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر اتحاد و یگانگت کے عزم کا اعادہ

 



پاکستانی عوام نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اتحاد و یگانگت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کا کہنا تھا کہ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور پرامن احتجاج کر رہے ہیں، احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ سے صرف اپنے ہی ملک کونقصان پہنچے گا۔ شہریوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہےاوراس کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ہمیں آپس میں مثالی اتفاق واتحاد قائم رکھنا چاہیے۔ کرم کے شہریوں نےمظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے مگر کسی صورت بھی انتشار نہیں پھیلانا چاہئے، دشمن یہی چاہتا ہے ہمارے درمیان باہمی اتحاد قائم نہ رہے۔ چترال کے شہریوں  نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ہم ایرانی بہن بھائیوں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں، ہمیں جذبات میں آکر ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہئے جس سے ہمارے ملک کا نقصان ہو۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کی املاک کو جلانا کسی مسئلے کا حل نہیں، ہمیں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے، ملک میں امن وامان کی فضا کوبرقرار رکھا جائے اور کسی بھی قسم کے انتشار کا حصہ نہ بنا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل