Tuesday, March 03, 2026
 

خامنہ ای کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کیا، برطانوی اخبار کا انکشاف

 



لندن / تہران: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو ہیک کیا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس مہم کے تحت تہران میں نصب متعدد ٹریفک کیمروں تک رسائی حاصل کی گئی اور کئی سال تک ان کی ویڈیوز خفیہ طور پر تل ابیب منتقل کی جاتی رہیں۔ اخبار کے مطابق پاستور اسٹریٹ پر محافظوں اور ڈرائیوروں کی نقل و حرکت مسلسل نگرانی میں رہی۔ مخصوص کیمروں کے ذریعے کمپاؤنڈ کے اندرونی معمولات اور پارکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جدید الگورتھمز کی مدد سے سکیورٹی اہلکاروں کی روزمرہ زندگی، گاڑی کھڑی کرنے کی جگہوں اور آنے جانے کے راستوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور سی آئی اے کو خامنہ ای کی ملاقاتوں کے اوقات اور شرکاء سے متعلق پیشگی معلومات حاصل تھیں۔ رپورٹ کے مطابق حملے کے وقت موبائل ٹاورز جزوی طور پر غیر فعال ہوگئے، جس کے باعث حفاظتی عملہ ممکنہ وارننگ سے محروم رہا۔ ان دعوؤں پر تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل