Wednesday, March 04, 2026
 

سرحدی چیک پوسٹس پر حملوں کے بعد سی ٹی ڈی کیلیے بلٹ پروف گاڑیاں

 



سرحدی چیک پوسٹس پر حملوں کے بعد پنجاب میں سی ٹی ڈی کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرحدی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملوں کے پیش نظر سی ٹی ڈی پولیس کے لیے 4 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ گاڑیاں 12 کروڑ روپے کی لاگت سے حاصل کی جائیں گی۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری پنجاب پولیس کے آئی جی کی لاجسٹک برانچ کرے گی اور یہ عمل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ خریدی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں میانوالی، ڈی جی خان سمیت دیگر سرحدی اضلاع میں تعینات اعلیٰ افسران کو فراہم کی جائیں گی تاکہ سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل