Thursday, March 05, 2026
 

ڈیپ سیک اپنا فلیگ شپ اے آئی ماڈل متعارف کرانے کیلئے تیار

 



چین کی کمپنی ڈِیپ سیک ایک سال سے زیادہ عرصے بعد اس ہفتے اپنا پہلا فلیگ شپ اے آئی ماڈل متعارف کرانے والی ہے۔ اس ماڈل کے ذریعے کمپنی چیٹ جی پی ٹی اور جیمینائی جیسے امریکی حریفوں سے مقابلہ کر سکے گی۔ کمپنی کا اصل لارج لینگویج ماڈل (جو جنوری 2025 میں لانچ ہوا تھا) اس وقت خبروں کی زینت بنا جب وہ امریکا میں ایپ چارٹس میں سرفہرست آگیا۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ٹیکنالوجی صنعت کے لیے ایک ’ویک اپ کال‘ قرار دیا تھا۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق ڈِیپ سیک کا نیا وی 4 ماڈل ’ملٹی موڈل‘ ہوگا، یعنی یہ تصاویر، ویڈیوز اور متن تینوں تیار کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق ہانگژو میں قائم اس اسٹارٹ اپ نے اپنی نئی ٹیکنالوجی امریکی چِپ ساز کمپنیوں جیسے این ویڈیا کے سامنے پیش کرنے کے بجائے مقامی سپلائرز، مثلاً ہواوے کے ساتھ شیئر کی ہے۔ یہ اقدام صنعت کے عام طریقہ کار سے ہٹ کر ہے، کیونکہ عموماً نئے ماڈلز کمپنیوں کے ساتھ اس لیے شیئر کیے جاتے ہیں تاکہ سافٹ ویئر اور ہارڈویئر کی مکمل مطابقت یقینی بنائی جا سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل